Saturday 18 April 2020

فری لانسنگ کے کن بہتر جگہات پر کی جا سکتی پے


فری لانسنگ پر ابتدائے طور پر کس پلیٹ فارم پر کام کیا جائے؟

فری لانسنگ کے متعلق پچھلی تحریر پر کچھ لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ وہ ابتدائی طور پر کس پلیٹ فارم سے شروع کریں؟
فری لانسنگ کے متعلق جیسا کے پچھلے بلاگ میں تھوڑا بتایا گیا ہے کہہ اصل میں فری لانسنگ ہے کیا آج پم تھوڑا آگے بڑھتے ہیں کہ کن جگہات پر فری لانسنگ کی جا سکتی ہے

جن مشہور پلیٹ فارمز پر فری لانسنگ کی جا سکتی ہے وہ درج زیل ہیں

۔۱ اپ ورک ڈاٹ کام
۔۲ فائیور ڈاٹ کام
۔۳ فری لانسر ڈاٹ کام
۔۴ پیپل پر آر ڈاٹ کام
۔۵ ٹاپ ٹیل ڈاٹ کام
۔۶ گورو ڈاٹ کام
۔۷ سوشل میڈیا

اب ان پلیٹ فارمز کے متعلق تھوڑا جانتے ہیں تاکہ ان میں سے کس پر کام شروع کیا جائے فیصلہ کرنا آسان ہوجائے

۱۔ اپ ورک داٹ کام
                                  اپ ورک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر کام کرنے کے لئے آپکو اس کام میں ہنر مند ہونا چاہئیے۔  اپ ورک پر اپ کو مہینے کے ۳۰ کریڈٹ دئیے جاتے ہیں۔ جو کہ آپ ایک دن یا پورے مہینے میں التعمال کر سکتے ہیں۔ وہاں پر کام لینا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اپ ورک پر آپ کسٹمر کا ڈائریکٹ میسج کر سکتے ہیں۔

۲۔ فائیور ڈاٹ کام
فائیور پر کام کرنے کے لئیے آپکو اچھی انگلش آنی چاہئے۔ خیر یہ تو تمام پلیٹ فارمز کے لئیے ہی ضروری ہے۔ اس پلیٹ فارم پر آپکو بائیر ریکویسٹ ایک خاص جگہ پر نظر آتی ہیں جہاں پر آپ لوگ اپنی بولی جسے انگلش میں بڈ کہتے ہیں۔ یہ آپکو ایک دن میں دس دی جاتی ہیں۔ یعنی کہ ایک مہینے کی ۳۰۰ بڈز ملتی ہیں۔ دوسرا اس میں آپکو کسٹمر خود ڈھونڈتا ہوا بھی آجاتاہے۔


نوٹ: میں ان دو پلیٹ فارمز کے متعلق لکھنا ہے  مناسب سمجھوں گا کیوں کے باقی کے پلیٹ فارمز پر نئے لاگوں کے لئیے کافی مشکلات ہوتی ہیں۔


سوشل میڈیا پر کام کیسے تلاش کیا جائے یہ ہمارا اگلا بلاگ ہوگا
میں یہاں پر اسکا یہاں پر لکھنا مناسب نہیں سمجھتا

Wednesday 15 April 2020

فری لانسنگ کے متعلقہ بنیادی معلومات


فری لانسنگ: پاکستان میں بیٹھے لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ممالک سے پیسے کس طرح کماتے ہے؟
پاکستان میں نوجوانوں کے لیے نوکریوں کی کمی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ ایسے میں کئی لوگ انٹرنیٹ کی مدد سے روزگار کے متبادل راستے اپنا رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی زبان میں فری لانسنگ سے مراد انٹرنیٹ پر کسی بھی ملک میں موجود ایک فرد یا کمپنی کے لیے کام کے عوض پیسے وصول کرنا ہے۔ اس حوالے سے ایک طریقہ ای کامرس یعنی آن لائن کاروبار ہے جبکہ دوسرا طریقہ کونٹینٹ یعنی ایسا مواد لکھنا، تصاویر یا ویڈیوز بنانا جو لوگوں میں مقبولیت حاصل کر سکے۔
اسی طرح فری لانسنگ ایک تیسرا ذریعہ ہے جو پاکستان کے نوجوانوں میں تیزی سے پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ میرے مطابق ’ایک اچھا ٹیکنیکل ہنر، انٹرنیٹ اور لیپ ٹام موجود ہو تو آپ کہیں سے بھی فری لانسنگ کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں فری لانسنگ کی مارکیٹ کتنی بڑی ہے؟

2018 کی ایک رپورٹ میں ورلڈ بینک اور فری لانسنگ کی ویب سائٹس کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں 60 ہزار سے زیادہ فری لانسرز موجود ہیں۔ تاہم یہ محظ ایک محتاط اندازا ہے۔
اس کے بعد 2019 کی ایک رپورٹ میں پاکستان کی فری لانسنگ مارکیٹ کا جائزہ لیا گیا تھا۔ دی گلوبل گِگ اکنامی انڈیکس کے نتائج کے مطابق پاکستان میں فری لانسنگ کی آمدنی میں 2018 کے مقابلے 42 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

فری لانسرز کس طرح پیسے کماتے ہیں؟

’کمپیوٹرز کی مدد سے لوگ ایسی صلاحیتیں سیکھ سکتے ہیں جن کی بدولت اب یہ ضروری نہیں کہ وہ کسی ایک کمپنی یا ملک میں کام کریں۔
ان چند سکلز (صلاحیتوں) میں گرافک ڈیزائن، ویب سائٹ بنانا، ایس ای او (سرچ انجن اوپٹیمائزیشن) ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سوشل میڈیا، ای کامرس اور تصانیف لکھنا شامل ہے۔


فری لانسنگ کیسے شروع کی جا سکتی ہے؟
فری لانسنگ شروع کرنے کےلئے سب سے پہلے آپکو کوئی ٹیکنیکل سکل [تکنیکی ہنر] سیکھنا ہوگا۔ اس وقت سب سے جلد اور زیادہ منافع بخش پنردرج زیل ہیں
۱۔ ویب سائیٹ ڈویلپ منٹ
۲۔ ایس ای او [سرچ انجن اوپٹیمائیزیشن ]
۳۔ یو آئی و یو ایکس ڈیزائن
۴۔ درڈ پریس ویب سائیٹ ڈویلپمیٹ

ہنر کا انتخاب کیسے کیا جائے؟
فری لانسنگ کے لئے ایسے کام کا انتخاب کرے جس کو وہ آسانی سے سیکھیں، جس طرف آپکا رجہان زیادہ ہو۔ یا وہ کام جس کے لئیے آپ اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے وقت نکال سکتے ہوں۔
ہنر کے انتخاب میں سب سے ضروری بات کسی بھی ہنر کے انتخاب کے لئے موجودہ دور یا آنے والے دور کی سوچ رکھتے ہوئے فیسلہ کریں۔

لیکن کیا انٹرنیٹ پر پیسے کمانا اتنا ہی آسان ہے؟

پاکستان سمیت کئی ممالک میں لوگ اپنی صلاحیتیں استعمال کر کے انٹرنیٹ پر پیسے کمانا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ بہت مشکل ہے کہ کوئی شخص فوراً اس میں کامیاب ہوجائے۔
’ہمارے کام کرنے کی صلاحیت ایک وسیلہ ہے۔ پاکستان میں ایسے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو یہاں بیٹھے بیٹھے اپنے ہنر اور کام سے باہر کی دنیا سے پیسے کما سکتے ہیں۔
پاکستانی لوگ اپنے ملک کے علاوہ پوری دنیا کے فری لانسرز سے مقابلہ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ وقت پر معیاری کام کریں تاکہ اپنی اچھی پروفائل بنا سکیں۔
اچھے فری لانسر کے اندر صلاحیتیں ہونے کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ وہ سب سے منفرد کام پیش کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ انٹرنیٹ پر ان کی پروفائل مضبوط ہو جائے گی اور مختلف کلائنٹس ان سے بار بار کام لیں گی جو کہ پیسے کمانے کا ایک مستقل ذریعہ بن جائے گا۔
دوسری طرف فری لانسرز کے مطابق پاکستان میں بیرون ممالک سے پیسوں کی ادائیگی کے بھی کچھ موجود مسائل ہیں کیونکہ پے پال کی سروس ملک میں تاحال متعارف نہیں کرائی گئی
تاہم فری لانسرز پیسے وصول کرنے کے لیے اس کے متبادل طریقے استعمال کر رہے ہیں۔

دعاءوں کا طالب : محمد حمزہ بیگ 

Featured Post

All Answers of Quiz regarding to this course on Fiverr "Online Freelancing Essentials: Be A Successful Fiverr Seller"

To Clear All quiz of mentioned Course you can have a look on or check questions answers as well. Course name:  Online Freelancing Essentials...

Popular Posts